ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی:یوا شکتی سٹی سطح کمیٹی کی تشکیل

چنتامنی:یوا شکتی سٹی سطح کمیٹی کی تشکیل

Mon, 27 Feb 2017 12:32:51    S.O. News Service

چنتامنی:27 /فروری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے پتراکرترا بھون میں یوا شکتی تنظیم کے ریاستی صدر شیو پرکاش ریڈی کی زیر قیادت میں چنتامنی سٹی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی سٹی صدر کے حیثیت سے این۔نوین کمار کو منتخب کیا گیا تو نائب صدر کے عہدہ کیلئے رفیع جنرل سکریٹری کے۔ایس۔بارگوی سکریٹری کے ۔وی۔منی کنٹا جوائنٹ سکریٹری ایس۔وسنتا راج کو منتخب کیا گیا جبکہ اراکین کے طور پر جے۔این پاون کمار ایم۔سی۔اوینش سدھاکر وغیرہ کو منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر ریاستی صدر شیو پرکاش ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے جڑواں اضلاع کو پانی کی مستقل سربراہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی یو ا شکتی تنظیم کے اراکین احتجاجات کرتے آرہے ہیں اس تنظیم سے بہت سے تعلیم یافتہ افراد ہی جوڑے ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں جڑواں اضلاع کو مستقل پانی سربراہی کا مطالبہ کرتے ہوئے جڑواں اضلاع کے ہر تعلقہ جات میں احتجاج کیا جائیگا اور ریاست کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکہ مطالبہ بھی کیا جائیگا ریاست میں بیشتر تنظیمیں عوام کو انصاف دلانے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں اسی طرح یوا شکتی تنظیم بھی جدوجہد کریں گی خصوصی طور پر تعلیم یافتہ افراد جو بے روزگار ہوچکے ہیں انھیں جاب دلانے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چکبالاپور کولار جڑواں اضلاع میں پانی کی قلت سے پریشان عوا م نے اپنے مختلف اقسام کے احتجاجات کئے ریاست کے ہر لیڈرکی رہائش گاہوں کو پہنچ کر ضلع میں پانی کی قلت کو دور کرنے اور آبی مسائل کو حل کرنے کے لئے کہا مگر اب تک کوئی پکی کارروائی نہیں ہوئی ہے اور ضلع کے عوام کے ساتھ کھلوڑا کیا جارہا ہے۔

پرکاش ریڈی نے کہا کہ یتنا ہولے پراجکٹ سے ضلع کی زراعت کو پانی مسیر نہیں ہوگا اس کو چھوڑ دیں اس مسئلے کو لیکر سیاست دان اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ریاستی و مرکزی حکومت دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ کھلوڑا کرنا چھوڑا دیں ہمارے مطالبے پر توجہ دیں کے سی ویالی اسکیم کا آلودہ پانی بھی صرف 50فیصد ملے گا اور اس کو صاف وشفاف کرنے نکلے تو اس سے کوئی فائدہ نہیں اور آدھا پانی ویسٹ ہوجائیگا اور وہ پانی سپلائی ہونے تک وہاں زراعت اور پینے کے پانی کی قلت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ا س موقع پر ریاستی سکریٹری پرتپا ریڈی ضلع جنرل سکریٹری ناگ بھوشن این امریشوینکٹ گیری کوٹے نوین وسوی سوریش وغیرہ موجود تھے۔


Share: